لورالائی میں افسوسناک واقعہ، دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق، دو زخمی

لورالائی میں افسوسناک واقعہ، دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق، دو زخمی
لورالائی کے پہاڑی محلہ گمبیلا میں گرلز سکول کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک کمسن بچی جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بچے معمول کے مطابق کھیل رہے تھے کہ اچانک خستہ حال دیوار گر گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں تقریباً 6 سے 7 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ حال عمارتوں اور دیواروں کی فوری مرمت یا مسماری کی جائے تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.