کوئٹہ شہر میں عید کی خریداری کے دوران ٹریفک نظام کیلئے جامع پلان تشکیل دیاگیاہے ،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ

کوئٹہ شہر میں عید کی خریداری کے دوران ٹریفک نظام کیلئے جامع پلان تشکیل دیاگیاہے ،ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ
ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں عید کی خریداری کے دوران ٹریفک نظام کیلئے جامع پلان تشکیل دیاگیاہے ،ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے 260ٹریفک اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ان خیالات کاانہوں نے پیر کے روزشہر کے مختلف مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہر میں عوامی سہولیات کے حواے سے کسی کو ٹریفک نظام میں رکاوٹ اور تجاوزات کرنے کی اجازا ت نہیں دی جائے گی ۔جبکہ غیر قانون موٹر سائیکل جو کہ سڑکوں پر قائم اور وہ ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ شہر میں ٹریفک پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ آمد ورفت کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے ۔ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ مرزا بلال حسن نے کہا کہ شہر میں عید کی خریداری کے مراکز اور شاپنگ مال کے حوالے سے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے ترتیب دی گئی جامع پلان کے تحت 260 اہلکار تعینات کئے گئے جوکہ اپنے افیسران کی نگرانی میں اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہیں گے ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.