بلوچ کلچر ڈے ہماری تہذیبی شناخت اور قومی وحدت کی علامت ہے، جمال شاہ کاکڑ

بلوچ کلچر ڈے ہماری تہذیبی شناخت اور قومی وحدت کی علامت ہے، جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور اپنی روایات سے جڑے رہنا ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت ثقافتی ہم آہنگی، بین الصوبائی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے بلوچ ثقافت ہماری ہزاروں سالہ تہذیبی تاریخ، روایات اور اقدار کی عکاس ہے۔ یہ دن نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ بلوچ ثقافت ہماری ہزاروں سالہ تہذیبی تاریخ، روایات اور اقدار کی عکاس ہے۔ یہ دن نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک خوبصورت گلدستے کی مانند ہے جس میں مختلف اقوام، زبانیں اور ثقافتیں ہم آہنگی کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہیں۔ بلوچ کلچر ڈے ہمیں اپنی ثقافتی وراثت، روایتی لباس، موسیقی، دستکاری اور مہمان نوازی جیسی اعلی اقدار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اور اپنی روایات سے جڑے رہنا ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ثقافتی روایات کو اپناتے ہوئے جدید تعلیم اور ہنر سے بھی خود کو آراستہ کریں تاکہ وہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت ثقافتی ہم آہنگی، بین الصوبائی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔آخر میں انہوں نے بلوچ کلچر ڈے کے منتظمین اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ امن، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو بھی عام کرنا ہوگا تاکہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل روشن اور مستحکم ہو۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.