وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی غیرمعمولی حیاتیاتی تنوع ہماری شناخت کا حصہ ہے اور اس قدرتی ورثے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح رہے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی یومِ جنگلی حیات کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔ میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ چلتن کے پہاڑی سلسلوں سے لے کر سلیمان رینج اور مکران کے ساحلی علاقوں تک بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی اور نایاب جنگلی حیات ایک زندہ ورثہ ہے۔ یہ اثاثہ غیرقانونی شکار اور قدرتی مسکن کے خاتمے کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ کوئی اختیاری امر نہیں بلکہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت جنگلی حیات کے تحفظ، قدرتی ماحول کی بقا اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ کے لیے مثر اقدامات جاری رکھے گی۔وزیراعلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی جنگلی حیات کے تحفظ کو حکومتی پالیسیوں میں مرکزی حیثیت حاصل رہے گی تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے اس قیمتی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
Comments 0