پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑنے کہاہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی مادری زبانوں کے فروغ، تحفظ اور تدریس کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ آنے والی نسلیں اپنی تہذیبی جڑوں سے جڑی رہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ قومی یکجہتی تبھی مضبوط ہوگی جب ہم اپنی لسانی و ثقافتی تنوع کو احترام اور سرپرستی فراہم کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ مادری زبان نہ صرف ہماری پہچان اور ثقافت کا بنیادی ستون ہے بلکہ یہ ہماری تاریخ، روایات اور اجتماعی شعور کی امین بھی ہے۔ بلوچستان مختلف زبانوں اور ثقافتوں کا حسین گلدستہ ہے، جن میں بلوچی، پشتو، براہوی، سندھی، سرائیکی اور دیگر زبانیں ہماری شناخت کا حصہ ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی مادری زبانوں کے فروغ، تحفظ اور تدریس کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ آنے والی نسلیں اپنی تہذیبی جڑوں سے جڑی رہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ قومی یکجہتی تبھی مضبوط ہوگی جب ہم اپنی لسانی و ثقافتی تنوع کو احترام اور سرپرستی فراہم کریں گے۔آئیے اس دن کے عہد کو دہراتے ہوئے اپنی مادری زبانوں کے فروغ اور ان کے تحفظ کے لیے مل کر کردار ادا کریں۔
Comments 0