ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و چیئرمین نصیر خان کاکڑ کی قیادت میں حبیب زئی کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد جمیل کاکڑ بھی موجود تھے وفد میں حاجی محمد عثمان کاکڑ، لیاقت حبیب، حاجی شمس اللہ، حاجی بدرالدین، حاجی نعمت اللہ،حاجی عبدالخیر کاکڑ محمد صدیق قصاب، ملک شوکت، علائوالدین ٹھیکیدار، رحمت اللہ کاکڑ اور امین اللہ شامل تھے۔ڈپٹی کمشنرآفس قلعہ عبداللہ کے مطابق ملاقات کے دوران این ایچ اے روڈ سے متعلق امور، زمینوں کے مسائل اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد نے عوام کو درپیش مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی درخواست کی۔ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے وفد کے تحفظات کو غور سے سنا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
Comments 0