سونے کی قیمت میں 7100 روپے فی تولہ اضافہ، نئی قیمت 533,562 روپے تک پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں 7100 روپے فی تولہ اضافہ، نئی قیمت 533,562 روپے تک پہنچ گئی
اسلام آباد۔ (اے پی پی):آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,100 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 533,562 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز قیمت 526,462 روپے تھی۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 6,087 روپے اضا فہ سے 451,356 روپے سے بڑھ کر 457,443 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 5,579 روپے اضا فہ سے 413,758 روپے سے بڑھ کر 419,337 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 374 روپے اضا فہ سے 8,574 روپے سے بڑھ کر 8,948 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 321 روپے اضا فہ سے 7,350 روپے سے بڑھ کر 7,671 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 71 ڈالر کے اضافہ کے نتیجہ میں 5،037 ڈالر سے بڑھ کر 5،108 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 80.90 ڈالر سے بڑھ کر 84.64 ڈالر ہو گئی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.