مادرزی زبان علم ،فکر کی توسیع کیساتھ طویل المدتی ترقی میں کلیدی کرداراداکرتی ہے ، گورنر بلوچستان

مادرزی زبان علم ،فکر کی توسیع کیساتھ طویل المدتی ترقی میں کلیدی کرداراداکرتی ہے ، گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ مادرزی زبان علم ،فکر کی توسیع کیساتھ طویل المدتی ترقی میں کلیدی کرداراداکرتی ہے ، مادری زبانیں نہ صرف اظہار کا ذریعہ ہیں بلکہ رابطے کا ایک طاقتور ذریعہ بھی ہیں جو تہذہبی ورثے کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرتی ہیں۔ مادری زبانوں کے تحفظ، ترقی اور فروغ میں دانشوروں، ادیبوں اور شاعروں کا کردار خراج تحسین کا مستحق ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے رواں سال 2026 میں کثیرللسانی تعلیم کی اہمیت کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ مادری زبان کسی قوم کی شناخت، علم اور فکر کی توسیع کے ساتھ ساتھ اسکی طویل المدتی ترقی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ماں کی غیرمشروط محبت کی بدولت مادری زبان کا درجہ لازوال ہے۔ اقوام متحدہ کا چارٹر اور پاکستان کا 1973 کا آئین مادری زبانوں کے تحفظ، ترقی اور فروغ کی ضمانت دیتا ہے۔ متنوع زبانوں اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کیلئے مادری زبانوں میں فکری اور ادبی کاموں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ مادری زبانوں کا عالمی دن 2026 منانے کا مقصد مادری زبانوں کی ترقی، فروغ اور تحفظ کے علاوہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ مادری زبانیں نہ صرف اظہار کا ذریعہ ہیں بلکہ رابطے کا ایک طاقتور ذریعہ بھی ہیں جو تہذہبی ورثے کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرتی ہیں۔ مادری زبانوں کے تحفظ، ترقی اور فروغ میں دانشوروں، ادیبوں اور شاعروں کا کردار خراج تحسین کا مستحق ہے۔ ہم انٹرنیشنل تحقیقات اور تخلیقات کے تراجم کے ذریعے اپنی مادری زبانوں کو تقویت اور وسعت دے سکتے ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.