قومی اسمبلی کے حلقہ این اے256خضدار پرضمنی انتخاب کے سلسلے میں 38امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ NA-256 خضدار میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے مجموعی طور پر 70 کاغذاتِ نامزدگی جاری کئے گئے جن میں سے 38 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ ان امیدواروں کی ابتدائی فہرست مورخہ 25 فروری 2026 کو شائع ہوگی جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ 2026 تک مکمل کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں اپیلیٹ ٹریبونل میں دائر کرنے کی آخری تاریخ 9 مارچ 2026 مقرر ہے اور ان اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 16 مارچ 2026 ہوگی۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 16 مارچ کو شائع کی جائے گی جبکہ دستبرداری کی آخری تاریخ اور حتمی فہرست 17 مارچ 2026 کو جاری ہوگی۔ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 مارچ 2026 کو کی جائے گی اور پولنگ بروز اتوار 5 اپریل 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگی۔
Comments 0