سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق قرارداد کی تحریک پیش کی گئی جسے سینیٹر عون عباس بپی نے ایوان میں پیش کیا۔ حکومت کی جانب سے اس تحریک کی مخالفت کی گئی، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر آج اس معاملے پر بات ہی کرنی ہے تو باقاعدہ تحریک لانے کی کیا ضرورت ہے۔ عون عباس بپی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق باقاعدہ قرارداد ہے، اس لیے اسے ایوان میں لانا ضروری ہے۔ بعد ازاں سینیٹ نے تحریک مسترد کر دی جس پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ کسی بھی قیدی کے علاج پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
Comments 0