کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 3 اہلکار زخمی ہوئے۔وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا گیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.