وکیل سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، سپریم کورٹ کا حکومت اور جیل انتظامیہ کو حکم

وکیل سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، سپریم کورٹ کا حکومت اور جیل انتظامیہ کو حکم
سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کردیا، اور حکم جاری کیا کہ: "سلمان صفدر آج ہی اڈیالہ جیل جائیں اور عمران خان کی جیل میں حالت زار بارے تحریری رپورٹ دیں، سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل کے باہر انتظار نہ کرایا جائے، اور کوئی مسائل پیدا نہ کئے جائیں، اگر سلمان صفدر کو کوئی شکایت ہو تو چیف جسٹس کے سٹاف سے رابطہ کریں"چیف جسٹس ہحیحی آفریدی نے حکم دیا کہ سلمان صفدر عدالتی مینڈیٹ کے ساتھ جارہے ہیں اور عدالت کے حکم کے مطابق ملاقات کرکے رپورٹ دیں گے۔ عدالت کو تفصیلی بتایا جائے کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اور میں نہیں چاہتا کہ سلمان صفدر کو جیل کے باہر انتظار کروایا جائے۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو سٹاف آفیسر کو فوری آگاہ کیا جائے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سلمان صفدر سپریم کورٹ کے حکم پر جارہے ہیں اور اٹارنی جنرل انہیں ملاقات کا وقت بتائیں، جبکہ سلمان صفدر اس حکم کو مثبت انداز میں رکھیں۔ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں اور عدالت کی مدد کریں تاکہ کیس کا فیصلہ ہو۔ کیس کی مزید سماعت پرسوں تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.