وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے ہر سپاہی اور عام آدمی کے گھر جا کر ان کے دکھ میں شریک ہو رہی ہے بلکہ ان کے دکھ پر مرہم رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد بھی کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار ہر سپاہی کو بھی مزید مضبوط کریں گے اور شہادت پانے والوں کے اہل خانہ کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بلوچستان کو توڑ کر علیحدہ ملک بنانے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔
Comments 0