گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سربراہ انٹرنیشنل ریسرچ کونسل محمد اسرار مدنی کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سربراہ انٹرنیشنل ریسرچ کونسل محمد اسرار مدنی  کی ملاقات
گورنر فیصل کریم ہندی کے انٹرنیشنل ریسرچ کونسل IRCRA کے زیر اہتمام مذہبی سفارتکاری پروگرام کی چین ، انڈونیشیا ، اور افغانستان میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین دی۔ ملاقات میں مذہبی اور ثقافتی سفارتکاری کو جنوبی ایشیا سمیت کئی ممالک تک پھیلانے کیلئے دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔ دونوں راہنماؤں کی ملاقات میں مشرق وسطی میں حل تنازعات میں ثالثی ، سفارتکاری ، مذاکرات میں پاکستان کے عالمی کردار کو اجاگر کرنے کیلئے کئی امور پر مشاورت کی گئی اور آئیندہ کا لائحۂ عمل تشکیل دیا گیا۔ اس اہم ملاقات میں گورنرہاوس میں ریاست اور عوام کے درمیان مکالمہ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس میں گورنر خیبرپختونخوا بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ملاقات میں مذہبی سفارتکاری پروگرام کے رکن اسامہ اجمل قاسمی سربراہ پاکستان پیس کونسل بھی شریک رہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.