حکومت بلوچستان محکمہ اسکول تعلیم نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکول یکم اپریل 2026 (بدھ) سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حالات اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر پہلے جاری احکامات کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔محکمہ کے مطابق صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں پانچ روزہ تدریسی نظام نافذ ہوگا، جس کے تحت پیر سے جمعہ تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام امتحانات اور تعلیمی جائزے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے، چاہے وہ تعطیلات کے دنوں میں کیوں نہ ہوں۔اعلامیے میں ڈویژنل ڈائریکٹرز، ضلعی تعلیمی افسران اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
Comments 0