آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور بلوچستان گرینڈ الائنس کا مشترکہ اجلاس، مختلف امور پر تبادلہ خیال، مطالبات کے حصول کیلئے جدوجھد جاری رکھنے کا فیصلہ

آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور بلوچستان گرینڈ الائنس کا مشترکہ اجلاس، مختلف امور پر تبادلہ خیال، مطالبات کے حصول کیلئے جدوجھد جاری رکھنے کا فیصلہ
بلوچستان گرینڈ الائنس اور آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر، ثناء اللہ کاکڑ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سخی ہزارہ، ذاکر ہزارہ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ عنایت شاہ، پی۔ٹی۔آئی کے سلام آغا، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نور آغا درانی، نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ، میر عبد الخالق بلوچ، رمضان ہزارہ، مختار بلوچ، بلوچستان گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ، سیکرٹری جنرل حاجی علی اصغر بنگلزئی، اسماعیل کاسی،رشیدہ سمالانی،اکبر علی اکبر بلوچ، آغا زاہد، منظور راہی بلوچ، عمر بلوچ اور دیگر موجود تھے.آل پارٹیز اور گرینڈ الائنس کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی مجاز کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب احمد نوشیروانی،صوباہی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی ،صوبائی وزیر داخلہ میر حاجی علی مدد جتک ،پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون،اسپیشل سیکریٹری خزانہ خالد خان اچکزی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں پہلے مرحلے میں ملازمین کی رہائی خوش آئند اقدام تھا ۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ اجلاس میں التوا مطالبات کو حل کرنے میں مثبت طور پر عمل درآمد کیا جاے گا۔اس سے قبل مطالبات کے بارے میں جو تجاویز مرتب کہے گہیے تھے ان پر مثبت روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوے وسیع النظری کا مظاہرہ کرینگے ۔آل پارٹیز کے تمام اکابرین نے ملازمین کو یقین دہانی کی کہ وہ انکے جائز مطالبات کے حصول میں انکا بھر پور ساتھ دینگے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.