تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن وفد کی سفارت خانہ ایران آمد اور تعزیت
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی چيرمين پشتونخواميپ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن پارلیمینٹیرینز کے ایک وفد نے آج سفارت خانہ ایران کا دورہ کیا۔
وفد میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر علی ظفر اور دیگر اراکین پارلیمنٹ شامل تھے۔
وفد نے سفیر ایران کے ساتھ ملاقات میں حالیہ امریکی صہیونی حملے میں شہید ہونے والے آیت اللہ علی خامنائی کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور ایرانی قوم اور حکومت سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تعزیتی بیان دیتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ "ہم پچیس کروڑ پاکستانی عوام کی طرف سے آپ کے پاس آئے ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔"
علامہ ناصر عباس ، بیرسٹر گوہر خان اور سینیٹر علی ظفر نے بھی اپنے تعزیتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے یکجہتی کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔
سفیر ایران نے اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اور پارلیمنٹیرینز کی جانب سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments 0