صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاہے کہ عوام کی خدمت بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب ان کا فرض اور ذمہ داری ہے،عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ان کی سیاست کا بنیادی اصول ہے اور وہ وعدوں کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر کے روزپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے نواں کلی کرسچن کالونی میں ٹیوب ویل بور کی تنصیب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں عیسائی برادری کے معززین، مقامی عمائدین اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر عیسائی برادری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ عوام کی خدمت بلا تفریق رنگ، نسل اور مذہب ان کا فرض اور ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ان کی سیاست کا بنیادی اصول ہے اور وہ وعدوں کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل بور کی تکمیل سے کرسچن کالونی کے مکینوں کو درپیش پینے کے صاف پانی کی شدید قلت سے نجات ملے گی اور علاقہ مکینوں کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور آئندہ بھی علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں علاقہ مکینوں نے منصوبے کی تکمیل پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے ایسے منصوبے جاری رہیں گے۔
Comments 0