وزیر اعلی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل کا تیسرا اجلاس

وزیر اعلی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل کا تیسرا اجلاس
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بدھ کے روز بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل کا تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آڈٹ رولز، ڈیجیٹلائزیشن اور مختلف اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان نے ریونیو اہداف کے حصول سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چالیس ارب روپے کے مقررہ ہدف کا نصف حاصل کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے ریونیو اہداف کے حصول کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں، جبکہ دفتروں میں بیٹھ کر اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے، اس لیے فیلڈ آپریشنز کو مزید مثر بنایا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان کے غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ترقیاتی وسائل محدود ہو رہے ہیں، اس لیے صوبے کے اپنے وسائل میں اضافہ ناگزیر ہے اور ریونیو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، جدید ٹیکنالوجی کے مثر استعمال اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے کے لیے جدید تربیت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں اتھارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.