اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا چمن دورہ، گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں جدید امتحانی ہال کا افتتاح

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا چمن دورہ، گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں جدید امتحانی ہال کا افتتاح
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی نے چمن کے دورے کے دوران گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول چمن میں جدید امتحانی ہال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت محکمہ تعلیم کے افسران، اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم صوبے کی ترقی کی بنیاد ہے اور تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید امتحانی ہال سے طلبہ کو شفاف، منصفانہ اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا جس سے تعلیمی معیار بہتر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ آخر میں انہوں نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.