صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی بھی موجود تھے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس کے علاوہ معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی گئی جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.