صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی تعاون انتہاء پسندانہ رجحانات کو روکنے میں مدد دیتا ہے، حکمرانی کیلئے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے۔وہاڑی میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو سہولیات کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے، زرعی شعبے کی بہتری سے ملک ترقی کرسکتا ہے، 30 سسال سے پنجاب سے کہہ رہا ہوں اپنا پانی دریا راوی سے نکالو، ہمیں پانی کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہوگا، سندھ میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ آباد کیا، زراعت پاکستان کے معاشی چیلنجز کا واحد پائیدار حل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، قائداعظم نے بھارت کے انتہاء پسند نظریات کو بھانپ لیا تھا، سیاسی تعاون انتہاء پسندانہ رجحانات کو روکنے میں مدد دیتا ہے، حکمرانی کیلئے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، جیل غیرت سے کاٹی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی ک روز بھاشن دینے کی عادت تھی، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں ملک جمود کا شکار رہا، ملک کے حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔
Comments 0