دہشت گردی کے واقعات کے اثرات پورے ملک پر پڑتے ہیں، سینیٹر بلال مندوخیل

دہشت گردی کے واقعات کے اثرات پورے ملک پر پڑتے ہیں، سینیٹر بلال مندوخیل
اسلام آباد۔ (اے پی پی):سینیٹر بلال مندوخیل نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پیش آنے والے واقعات کو محض سانحہ یا حادثہ قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ منگل کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ یا حادثہ عموماً اچانک پیش آنے والا واقعہ ہوتا ہے، مگر دہشت گردی ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کی جڑیں کئی برسوں پر محیط ہیں، دہشت گردی کے واقعات کے اثرات پورے ملک پر پڑتے ہیں۔سینیٹر بلال مندوخیل نے کہا کہ کیا پارلیمان اور دیگر ایوانوں میں اس مسئلے کے مستقل حل پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ واقعی ایک مسئلہ ہے تو اس کا واضح اور موثر حل تلاش کرنا ہوگا، کیونکہ محض بحث اور ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے سے صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کو قومی مسئلہ سمجھ کر اجتماعی حکمت عملی کے ذریعے اس کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.