سردار اختر مینگل کا مسلم لیگ (ن) پر تنقید، استعفے کی منظوری میں تاخیر کو “خوف” قرار دے دیا

سردار اختر مینگل کا مسلم لیگ (ن) پر تنقید، استعفے کی منظوری میں تاخیر کو “خوف” قرار دے دیا
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے بالآخر ان کا استعفیٰ منظور کر لیا، تاہم اس میں تاخیر کرکے اپنی “خود کی پریشانی اور خوف” کو عیاں کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا ان کے جلسوں میں ملنے والی پذیرائی نے مخالفین کو بے چین کیا یا پنجاب کے مرکزی علاقوں میں ان کی عوامی حمایت باعث تشویش بنی۔سردار اختر مینگل نے وضاحت کی کہ استعفے کے بعد سے انہوں نے ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا اور تمام رقوم بدستور پارلیمنٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 17 ماہ قبل سرکاری لاجز خالی کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہاں قیام نہیں کیا۔اپنے مختصر پیغام کے اختتام پر انہوں نے “Adios” لکھتے ہوئے سیاسی انداز میں اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.