ایس ایس پی ٹریفک پولیس مرزا بلال حسن نے پیر کے روز ریڈزون کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ کی ہدایت پر ریڈزون میں ٹریفک انتظامات کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر ایس پی ریڈ زون حنان اچکزئی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹریفک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران ریڈ زون میں انجام دی جانے والی ٹریفک ڈیوٹیوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے موجودہ ٹریفک پلان کے بارے میں مختلف تجاویز بھی پیش کیں تاکہ ٹریفک نظام کو مزید موثر اور منظم بنایا جا سکے۔
Comments 0