مریم نواز کو ‎#پاکستان کے صوبائی ترقیاتی منظرنامے کی مکمل سمجھ نہیں ہے: ثنا بلوچ

مریم نواز کو ‎#پاکستان کے صوبائی ترقیاتی منظرنامے کی مکمل سمجھ نہیں ہے: ثنا بلوچ
بلوچستان نیشنل پارٹی‏ کے رہنما ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ‎#پاکستان کے صوبائی ترقیاتی منظرنامے کی مکمل سمجھ نہیں ہے۔ ‎#خیبر_پختونخوا نے گزشتہ پندرہ برسوں میں انسانی وسائل کی ترقی، ہنرمندی اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تقریباً 12 فیصد آبادی رکھنے کے باوجود صوبہ ترسیلاتِ زر وصول کرنے والے گھرانوں کا تقریباً 41 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ یہ کامیابی تعلیمی سرمایہ کاری، فنی تربیت اور منظم لیبر ایکسپورٹ نیٹ ورک کا نتیجہ ہے، جسے سراہا جانا چاہیے۔ پی ایس ایل ایم PSLM کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کا حصہ 51 فیصد ہے۔ اس کے برعکس #بلوچستان کا حصہ محض 1 سے 2 فیصد ہے، جو صوبے میں تعلیمی، فنی تربیتی اور ادارہ جاتی کمزوریوں اور پالیسی ناکامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.