نیو سریاب تھانہ میں زیرِ حراست ملزم کی خودکشی، ڈی آئی جی کوئٹہ کا تین اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم

نیو سریاب تھانہ میں زیرِ حراست ملزم کی خودکشی، ڈی آئی جی کوئٹہ کا تین اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم
کوئٹہ میں تھانہ نیو سریاب میں زیرِ حراست ملزم کی خودکشی کے واقعے پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسرار احمد ولد محمد انور قوم قلندرانی کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد سنگین مقدمات درج تھے۔ تھانہ سریاب میں اس کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے تین مقدمات جبکہ سٹی تھانہ میں چوری کے دو مقدمات درج تھے۔ اس کے علاوہ نیو سریاب تھانے میں سنیچنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی زیرِ تفتیش تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 27 رمضان المبارک کو نیو سریاب کے علاقے سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے جس میں تشدد کے نشانات کا ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ رپورٹ میں ملزم کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.