سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے
میانوالی دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا، 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، دستی بم، 3 ایس ایم جی، بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے چاچڑی کے علاقے کی ناکہ بندی کرلی، فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.