سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو سے رکن اسمبلی خیر جان بلوچ کی ملاقات

سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو سے رکن اسمبلی خیر جان بلوچ کی ملاقات
نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو سے ایم پی اے آواران واجہ خیر جان بلوچ نے کراچی میں ایک غیر رسمی اور دوستانہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر ولید بزنجو ، پارٹی کے مرکزی رہنما چئیرمین مونسپل کمیٹی نال حاجی احمد نواز بلوچ اور ڈاکٹر واحد بلوچ بھی شریک تھے پارٹی کے بزرگ سنئیر رہنما سردار محمد اسلم بزنجو نے اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں صوبے کی مجموعی سیاسی اور علاقائی صورتحال پر روشنی ڈالی اور پارٹی کی سطح پر ممکنہ اقدامات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔میر ولید بزنجو نے صوبائی سطح پر پارٹی کی سرگرمیوں اور کارکنوں کے مسائل پر بات کی، یہ ملاقات پارٹی رہنماؤں کے درمیان باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور علاقائی مسائل پر ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا ایک اچھا موقع ثابت ہوئی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.