افواج کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کرنی چاہیے، بیرسٹر گوہر کا خواجہ آصف کو جواب

افواج کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کرنی چاہیے، بیرسٹر گوہر کا خواجہ آصف کو جواب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسمبلی اجلاس میں کہا کہ مشترکہ پیغام دینا چاہیے تھا، مگر آج خواجہ آصف نے برادرانِ یوسف کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ فوج کو سیاست میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟ کبھی باجوہ کو سیٹ بتانے کی بات کی جاتی ہے اور پھر انہیں غدار قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے پیچھے پی ٹی آئی کو قرار دیا، حالانکہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں وہ ہمارے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھروں پر قبضہ کیا گیا اور ہمیں ہی غدار کہا جا رہا ہے؟ فوج کے خلاف بات کرنے والے بھی آپ ہیں اور عدلیہ پر حملہ کرنے والے بھی آپ۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کلبھوشن کے خلاف آج تک کوئی واضح بیان نہیں دیا گیا اور افواج کے کندھوں پر بیٹھ کر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق خواجہ آصف نے آج تقسیم پیدا کی ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.