نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے وندر کے المناک حادثے میں سینئر صحافی عزیز لاسی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافتی برادری، بلوچستان اور معاشرے کے لیے ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔اپنے تعزیتی بیان میں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ عزیز لاسی ایک باوقار، ذمہ دار اور مثبت صحافت کے علمبردار تھے جنہوں نے ہمیشہ سچائی، غیر جانبداری اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کو اپنی صحافتی زندگی کا مقصد بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز لاسی نے مشکل حالات کے باوجود قلم کی حرمت کو برقرار رکھا اور کبھی ذاتی مفاد کو پیشِ نظر نہیں رکھا۔میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ عزیز لاسی نے بلوچستان کے عوام کی آواز بن کر محرومیوں، مسائل اور حقائق کو اعلیٰ صحافتی اقدار کے ساتھ اجاگر کیا جس پر وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ان جیسے مخلص اور اصول پسند صحافیوں کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، لواحقین اور صحافتی برادری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Comments 0