ٹی بی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، ایم این اے جمال شاہ کاکڑ

ٹی بی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، ایم این اے جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ تپ دق (ٹی بی)ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے خاتمے کیلئے حکومتی اداروں، طبی ماہرین اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگاوفاقی حکومت اور بلوچستان کی حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں، تاہم اس ضمن میں مزید مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ تپ دق (ٹی بی)ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے خاتمے کیلئے حکومتی اداروں، طبی ماہرین اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں غربت، غذائی کمی، آگاہی کا فقدان اور بروقت تشخیص نہ ہونا شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اس موذی مرض پر قابو پایا جا سکے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں، تاہم اس ضمن میں مزید مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے مریضوں کو مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی بی کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں اور مکمل علاج کروائیں، کیونکہ ادھورا علاج نہ صرف مریض بلکہ معاشرے کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ عالمی یوم تپ دق(ٹی بی )ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم سب مل کر ٹی بی جیسے مہلک مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنائیں گے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.