درخواستوں کے باوجود عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا، بیرسٹر سلمان صفدر

درخواستوں کے باوجود عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا، بیرسٹر سلمان صفدر
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں پڑی ہوئی ہیں اور وہ لگ نہیں رہیں آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی میں نے یہ ہی کہا ہے کہ میرا حق ہے اور میرے کلائنٹ عمران خان کا حق ہے کہ ہم ایک دوسرے سے ملیں اور مشاورت کریں وہ بھی تب جب کیسوں کا حجم 300 سے زیادہ ہے مجھے کلائنٹ سے نہیں ملنے دیا جا رہا ۔5 مہینوں میں عمران خان سے صرف ایک ملاقات ہوئی ہے وہ بھی 10 منٹ کی ہوئی ہے اب سردیاں ختم ہو رہی ہیں ایک ہفتے بعد رمضان شروع ہو رہا ہے رمضان میں ضمانت کی درخواستیں عدالتوں کی ترجیح ہوتی ہیں اگر رمضان میں بھی عمران خان کی ضمانتوں کے کیس نہیں لگتے تو یہ سسٹم collapse تصور ہو گا ۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.