حکومت بلوچستان بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی متوازن ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،سردارعبدالرحمن کھیتران

حکومت بلوچستان بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی متوازن ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،سردارعبدالرحمن کھیتران
صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سردار عبد الرحمن کھتیران نے اپنے آبائی گاؤں حاجی کوٹ میں مختلف قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات، سیاسی نمائندوں اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران ضلع بارکھان کو درپیش ترقیاتی، سماجی اور بنیادی نوعیت کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفود نے صوبائی وزیر کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، انفراسٹرکچر، مواصلاتی نظام اور روزگار کے مواقع سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سردار عبد الرحمن کھتیران نے عوامی نمائندگی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مسائل بغور سنے اور متعلقہ محکموں کے ذریعے مرحلہ وار حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ مؤثر حکمرانی کی بنیاد ہے اور حکومت بلوچستان بارکھان سمیت پسماندہ علاقوں کی متوازن ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور مقامی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔سردار عبد الرحمن کھتیران نے مزید کہا کہ علاقے میں امن و امان کا قیام، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ملاقاتوں کے اختتام پر وفود نے صوبائی وزیر کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ بارکھان جلد ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا.۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.