وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے مقدس اجتماع کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ، سفاک اور انسانیت سوز اقدام ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا یہ حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دشمن عناصر ملک میں امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اور صوبے کے عوام اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے پوری قوم اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہیں اور ملک کے امن و استحکام کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو کسی صورت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
Comments 0