ھندوستان اورطالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ھیں،خواجہ آصف

ھندوستان اورطالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ھیں،خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ھیں ۔ حملے میں ملوث دھشت گرد کاافغانستان آنا جانا ثابت ھو ا ھے ۔ ھندوستان اورطالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ھیں۔ سیکورٹی گارڈوں نے اسکو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی اور نمازیوں کی آخری قطار میں اپنے کو دھماکے سے اڑا دیا۔ انشا ء اللہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔ ھندوستان عبرت ناک شکست کے بعد اپنی پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑ رہا ھے۔ براہ راست جنگ لڑنے الحمدوللہ اب ھمت نہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.