نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابلِ نفرت فعل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابلِ نفرت فعل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہاہے کہ ترلائی امام بارگاہ میں ہونے والے بزدلانہ دھماکے کی شدید مذمت، اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ اور افسوس ہے، شہیدوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابلِ نفرت فعل ہے، اس گھناؤنے عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یہ ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انکا تعین کیا جائے۔ ریاست عوام کے جان و مال اور مساجد و امام بارگاہوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.