خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں دہشتگردی کاروائیاں افسوس ناک ہیں،مولانا فضل الرحمن

خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں دہشتگردی کاروائیاں افسوس ناک ہیں،مولانا فضل الرحمن
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے بعد اسلام آباد میں دہشتگردی کاروائیاں افسوس ناک ہیں،اسلام آباد دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،حملہ آور انسانیت دشمن ہیں،کسی رعایت کے مستحق نہیں،فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ملک کا کوئی حصہ دہشتگردوں سے محفوظ نہیں ،ایسے صورتحال میں سیکورٹی اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے،درجنوں انٹیلیجنس اداروں کے ہوتے ہوئے اسلام آباد جیسے شہر میں عام شہری کی جان محفوظ نہیں ہے،یہ ایجنسیوں کی ناکامی ہے،ریاستی ادارے دہشتگردی سے نمٹنے کے بجائے سیاسی امور میں مداخلت کرنے میں مصروف ہیں،سانحات کے بعد مذمتی بیان پر انحصار کر کے قوم کو مطمئن کیا جاتا ہے،کب عوام کی مایوسی کا ازالہ کیا جائے گا ؟متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور جو زخمی ہیں ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.