‏بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ ون کامیابی سے مکمل,216 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر

‏بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ ون کامیابی سے مکمل,216 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر
‏بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ ون کامیابی سے مکمل کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی مربوط اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالے مزید 41 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مجموعی تعداد 216 ہوگئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پنجگور اور ہرنائی میں 29 جنوری کو آپریشن شروع کیا گیا، فورسز کی بروقت کارروائیوں سے فتنہ الہندوستان کے مذموم حملے ناکام ہوگئے، دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کی کمانڈ اور آپریشنل صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں غیر ملکی ساختہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں کو بیرونی معاونت اور لاجسٹک سپورٹ حاصل تھی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے سہولت کار نیٹ ورک اور سلیپر سیلز کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد کارروائیوں میں بچوں اور خواتین سمیت 36 معصوم شہری شہید ہوئے، وطن کے دفاع میں 22 سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.