پاکستان نے اقوامِ متحدہ میں دہشت گردی کیخلاف دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے بی ایل اے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست ہے۔پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو ملنے والی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ کابل پر طالبان قبضے کے بعد دہشت گرد تنظیموں کو نئی زندگی ملی، یہ گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیاں کررہے ہیں۔عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کی۔
Comments 0