صوبائی وزیر خزانہ ، معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے 5فروری یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے ا پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا کے ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی موقف اور بیانیے کو اجاگر کیا ہے انکے ساتھ بھارت کی جانب سے ہونے والے مظا لم وزیادتی کو عالمی سطح پر اْجاگر بھی کرتا آ رہا ہے اور پاکستان کی یہ اخلاقی اور سفارتی حمایت اس وقت تک اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو حاصل رہیگی جب تک ان کو حق خودارادیت نہیں دیا جاتا. آج دن کشمیر ڈے منانے کا مقصد بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرسکیں اور اس کے ساتھ عالمی برادری کی توجہ کشمیر کے مسئلہ کی طرف مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے. ہمارے صوبے بلوچستان کے لوگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
Comments 0