صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ سردار اختر مینگل اور مالک بلوچ آئین کو مانتے ہیں اور آئین کے مطابق سیاست کرتے ہیں، انکے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، اگر تحفظات ہیں تو آئیں اور ہمارے ساتھ یا ن لیگ کی قیادت کے ساتھ بیٹھیں، ایران کی نئی صورتحال کے اثرات پاکستان پر ہو رہے ہیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بیرونی عناصر بھی شامل ہیں جیسے انڈیا اپنی بے عزتی کا بدلہ لینا چاہ رہا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
Comments 0