وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے چیف جسٹس پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے حلقہ PB-21 حب سے متعلق دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سُناتے ہوئے درخواست گزار سردار صالح بھوتانی کی طرف سے پٹیشن کو اپیل میں تبدیل کرتے ھوئے منظور کرلیا ہے۔ بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے اور جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید ارشد حسین شاہ بینچ کا حصہ تھے۔یہ کیس سردار محمد صالح بھوتانی بنام الیکشن کمیشن اور علی حسن زہری کے درمیان تھا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 29 جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کیس میں سردار محمد صالح بھوتانی کی جانب سے نامور وکلاء خواجہ حارث احمد اور امان اللہ کنرانی پیش ہوئے جبکہ علی حسن زہری کی نمائندگی فاروق ایچ نائیک نے کی۔ وفاقی آئینی عدالت پاکستان کے فیصلے کے تناظر میں تفصیلی فیصلے کے اجراء کے طابع میر علی حسن زہری کے بطور ممبر صوبائی اسمبلی پی بی 21 سے رُکنیت کا نوٹیفیکیشن کالعدم ھوگا اور اس کے بعد سردار صالح بھوتانی کا نوٹیفکیشن مجریہ 9.2.24 ازاں ریٹرننگ افسر کا فارم 47 بحال ہوکر کامیاب قرار پائیں گے۔
Comments 0