قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ ملاقات کروا کر کیا جا سکتا ہے، مگر حکومت بلاجواز ضد پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ان کی ملاقات مشروط نہیں ہونی چاہیے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات خوش آئند ہے کیونکہ اس طرح معاملات بہتر ہوتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر سب کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، اتنا بڑا حملہ ہوا مگر ٹی وی پر کرکٹ زیرِ بحث رہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے خفیہ ادارے اتنے نااہل نہیں کہ انہیں بڑی کارروائی کا علم نہ ہو، اگر علم تھا تو دہشتگردوں کو روکا کیوں نہیں گیا؟ اتنے بڑے واقعے کے باوجود کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، حالانکہ جو ذمہ دار ہیں انہیں مستعفی ہونا چاہیے۔
Comments 0