لاہور (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی حلقہ این اے 127 سے جنرل الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے ملک ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست کو غلط، ناقابل سماعت اور بے بنیاد قرار دیا۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر نے متعدد بار تاریخیں لیں اور کیس ملتوی کرنے کی درخواست دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی طرف سے الیکشن ٹربیونل میں بیرسٹر حارث عظمت ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ ظہیر عباس کھوکھر اپنے حق میں کسی قسم کے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ ٹھوس شواہد پیش نہ کرنے اور درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے انتخابی عذر داری خارج کر دی گئی۔ وزیراعظم کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سید توصیف شاہ بھی دوران سماعت موجود تھے۔
Comments 0