بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی ہر بات کا الزام مجھ پر ڈال دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں سنجیدہ اور باصلاحیت لوگ آ کر معاملات درست نہ کر دیں، کیونکہ ایسا ہونے سے ان کی اپنی اہمیت اور تنخواہیں دونوں ختم ہو جائیں گی۔ یہی خوف انہیں ہر حد تک گرنے پر مجبور کرتا ہے- میں ہر مسلمان کے لیے دعا کرتا ہوں، خصوصاً آپ کے لیے کہ اللہ آپ کو شرم و حیا نصیب فرمائے-آمین !!
Comments 0