شوگر ملز کے خلاف دائر مسابقتی کمیشن کی اپیلوں کی سماعت پیر 5جنوری کو سپریم کورٹ میں ہوگی

شوگر ملز کے خلاف دائر مسابقتی کمیشن کی اپیلوں کی سماعت پیر 5جنوری کو سپریم کورٹ میں ہوگی
اسلام آباد۔ 04 جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر 5 جنوری 2026 کو مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مختلف شوگر ملز کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت ہوگی۔ یہ مقدمات بینچ نمبر I کے روبرو مقرر کیے گئے ہیں۔یہ تمام کیسز ریمانڈ آرڈر کے خلاف دائر کیے گئے ہیں جن میں ملک کی بڑی شوگر ملز شامل ہیں۔ سماعت جسٹس شکیل احمد اور ان کے ہمراہ ایک اور معزز جج پر مشتمل بینچ کرے گا۔زیرِ سماعت شوگر ملز میں بابا فرید شوگر ملز، دہارکی شوگر ملز، جے کے شوگر ملز، آدم شوگر ملز، چنار شوگر ملز، حمزہ شوگر ملز، فاطمہ شوگر ملز، اتفاق شوگر ملز، کشمیر شوگر ملز، ٹنڈلیانوالہ شوگر ملز اور جوہرآباد شوگر ملز شامل ہیں۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انیس محمد شہزاد ایڈووکیٹ آن ریکارڈ پیش ہوں گے

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.