دہشتگردی کا جواب فوجی طاقت سے، پاکستان سے بلوچستان کی علیحدگی نیوکلئر جنگ سے کم نہیں ہوگی، فواد چوہدری

دہشتگردی کا جواب فوجی طاقت سے، پاکستان سے بلوچستان کی علیحدگی نیوکلئر جنگ سے کم نہیں ہوگی، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏کوئی رٹ ختم نہیں ہوتی، بیوقوف لوگ ہیں جو سمجھتے ہیں بلوچستان کو علیحدہ کر سکتے ہیں پاکستان سے بلوچستان کی علیحدگی نیوکلئر جنگ سے کم نہیں ہو سکتا، لڑ لیں پھر ‏کل کے آپریشن میں سو سے زیادہ دھشت گردوں کی ھلاکت کے بعد آج بلوچستان میں دھشت گردوں نے جوابی وار کی کوشش کی ہے، ان کی کمر ٹوٹ رہی ہے پاکستان کی فوج ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور جرآت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں امید ہے اس بار اس انڈین فتنے کو مکمل ختم کیا جائیگا اس کے ساتھ سیاسی عمل بھی شروع کیا جائے 2001 کا قانون بحال کریں، مقامی حکومت بنائ جائے اور شفاف انتخابات کے ذریعے بااختیار حکومت ہو جو معاملات لوگوں کی منشاء سے چلائے! ‏بلوچستان میں انڈین ایجنسیز کی پھر پور مداخلت سے دھشت گردی ہو رہی ہے جس میں وہ احمق بھی شامل ہیں جن کا خیال ہے کہ بیس لاکھ کی آبادی کا ملک ہو سکتا ہے، جہاں اس دھشت گردی کا جواب فوجی طاقت سے دینا ضروری ہے وہیں پاکستان کی ریاست کو اپنا بیانیہ بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ایسے احمقانہ نظریات کی بیخ کنی کیلئے سیاستدانوں کو ذمہ داری لینی چاھئے!

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.