وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا، اپنے بیان میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ صرف گزشتہ دو روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے، آج علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، بلوچستان پولیس اور ایف سی کے جانباز جوانوں نے مل کر دہشت گردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں میں اب تک 37 مزید دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں،یہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments 0