وزیراعلیٰ کا دعویٰ کہ بلوچستان کنٹرول میں ہے آج حکومتی رٹ نظرنہیں آرہی،مولاناحافظ حمداللہ

وزیراعلیٰ کا دعویٰ کہ بلوچستان کنٹرول میں ہے آج حکومتی رٹ نظرنہیں آرہی،مولاناحافظ حمداللہ
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان میں حکومت کس کی ہے؟دو دن پہلے وزیر اعلے صاحب نے زوردار دعوی کیا کہ کوئٹہ بلوچستان کنٹرول میں ہیں۔آج پورا بلوچستان میں خصوصا کوئٹہ سمیت کہیں بھی حکومتی رٹ دکھائی نہیں دے رہا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع آج صبح سے کئی گھنٹے غیر ریاستی مسلح گروپوں کے حصار میں رہی مگر حکومت اور سیکورٹی فورسز کہیں بھی نظر نہیں آئیں۔۔لہذا بلوچستان پر مصنوعی سیاسی لوگوں کی برائے نام حکومت مسلط کی گئی ہے۔عوام کی جان،مال،عزت اور آبرو غیرمحفوظ ہے۔۔لہذا حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔موجودہ جعلی حکومت اور اسمبلی عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔۔۔بلوچستان میں بدامنی اور فساد کی جڑ موجودہ حکومت اور اس کی منفی پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔جو بھی نقصان بلوچستان میں ھوگا ذمہ دار نااہل اور بے اختیار حکومت ہے اور رہیگی۔

Comments 0

Sort by:
Login to post a comment.